مریم نواز کا بچے پر تشدد کرنے والےاستاد کے چہرے پر جوتے مارنے کا حکم
نہیں، نہیں، یہ کسی ایڈمن نے نہیں لکھا تھا، بلکہ میں نے خود لکھا تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ استاد نے بچے کو جوتے سے چہرے پر مارتے ہوئے بری طرح پیٹا، یہاں تک کہ اس کا برا حال کر دیا۔ امید ہے کہ اب آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے، وزیر اعلی پنجاب کی ایکس صارف کو وضاحت

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچے پر تشدد کرنے والے اسکول ٹیچر کی گرفتاری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے پر تشدد کرنے والے ٹیچر کے چہرے پر بھی جوتے ماریں تاکہ نشان پڑ جائیں۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بچے پر تشدد کے واقعے پر غصے کا اظہار کیا اور ملزم ٹیچر کے خلاف سخت ردعمل دیا۔
مریم نواز نے بچے پر تشدد کرنے والے ٹیچر کی گرفتاری کی تصویر شیئر کی۔
