جامعہ گجرات کے بوائز ہاسٹل میں پُر وقار محفلِ میلاد مصطفیٰؐ کا انعقاد، طلبہ کی کثیر تعداد میں شرکت

اسلام آباداوورسیزپاکستانتازہ ترینتعلیمخصوصی رپورٹسدنیا

گجرات (پ۔ر)جامعہ گجرات کے بوائز ہاسٹل کے زیر اہتمام ایک پُر وقار محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے حضور اکرمؐ کی حیات و تعلیمات کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت و وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ہاسٹل کے رہائشی طلبہ نے انتہائی خوبصورت انداز میں قرأت و نعت پیش کرتے ہوئے ذوق و عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی برائے آرٹس پروفیسر ڈاکٹرزاہد یوسف تھے۔شعبہ اسلامیات کے سربراہ ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری نے دلنواز انداز میں خاتم النبیین حضرت محمدؐ کے اوصاف حسنہ بیان کرتے ہوئے نسل نو کی تربیت کا فریضہ انجام دیا۔ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری نے کہا کہ میلاد مصطفی ؐ منانے کا مقصد بحیثیت مسلمان ہم سے زندگی کی اعلیٰ و ارفع اقدار پر عمل پیرا ہونے کا متقاضی ہے۔ حضور اکرم ؐ نے اسلام کے آفاقی پیغام امن کے ذریعے انسانیت کی کایا پلٹ دی۔ حضور اکرمؐ تمام مسلمانوں کے لیے وسیلہئ رحمت و بخشش ہیں۔طلبہ کو اسوہئ حسنہ کی روشنی میں اپنی کردارسازی پرتوجہ دینا چاہیے۔حضور اکرمؐ کی تعلیمات کو روزمرہ زندگی کا معمول بناتے ہوئے احسان، رواداری اور انسانیت کی اقدار کو شعار بنائیں۔وارڈن بوائز ہاسٹل و سینئر فیکلٹی شعبہ کمپیوٹر سائنس نجیب الرحمان نے اس تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔نجیب الرحمان نے اختتامی کلمات میں کہا کہ اسوہئ حسنہ نوجوان طلبہ کے لیے ایک انقلاب آفرین پیغام ہے جس کی روشنی میں وہ اپنی زندگیوں کی ترتیبِ نو کرتے ہوئے اعمال حسنہ کے داعی بن سکتے ہیں۔ نوجوان طلبہ میں حضور نبی اکرم ؐ کی حیات و تعلیمات سے وابستگی تطہیر کردار اور تعمیر شخصیت کی نوید ہے۔ انجینیئر یاسر حسین جامی نے انتہائی خوش عقیدگی کے ساتھ نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے محفل میلاد مصطفی ؐ کے تقدس و احترام میں اضافہ کیا۔ہاسٹل کے طلبہ نے بحضور سرور کائنات نعت رسول مقبولؐ کا گرانقدر تحفہ پیش کرتے ہوئے حاضر ین محفل کے دلوں میں وفور شوق اور ثنائے مصطفیؐ کے بیش قیمت جذبات کو جگایا۔تقریب میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، سینئر فیکلٹی، مذہبی اسکالروں اور طلبہ نے پرجوش شرکت کی۔ محفل کا اختتام اجتماعی دعا اور پیغمبر اسلام کے پیغامِ محبت و یگانگت کو جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔اجتماعی دعا کا فریضہ شعبہ اسلامیات کے استاد ڈاکٹرمحمد حسیب نے سر انجام دیا۔حسن رضا علوی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے تلاوت قرآن پاک سے شرکا کو مستفید کیا۔نعمان یوسف،حافظ محمد عثمان،جمیل سید اور حافظ ثناء اللہ نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے نعت رسول مقبولؐ سے محفل کو رونق بخشی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے