پی او اے ایف یورپ کے صدر چودھری اعجاز پیارا کی راجہ سجاد حسین کے ہمراہ صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

اسلام آبادپاکستانتازہ ترینخصوصی رپورٹسدنیاسفارتی خبریںشخصیات

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سہولتوں کی فراہمی پر تبادلۂ خیال

لاہور: پاکستان اوورسیز الائنس فورم (POAF) یورپ کے صدر چودھری اعجاز پیارا نے فرانس کے ممتاز پاکستانی بزنس مین اور نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کے چیئرمین راجہ سجاد حسین کے ہمراہ صوبائی وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے کوآرڈینیٹر مرزا الطاف بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وفد نے بیرسٹر امجد ملک کے برادرِ نسبتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔

ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کی جائیدادوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ، کاروباری سہولتوں کی فراہمی اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے چودھری اعجاز پیارا کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کو سراہا اور مرزا الطاف کی پارٹی قیادت کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے راجہ سجاد حسین کی جانب سے پاکستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل اور سرمایہ کاری کا فروغ حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ تقریباً 58 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجتے ہیں۔ اگر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی بینک قائم کیا جائے تو ہنڈی کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ترسیلاتِ زر 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی تجاویز پر غور کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے اختتام پر بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا یادگاری نشان پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے