صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ کی ملاقات
لاہور: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے معروف اسلامی اسکالر، مؤرخ، کمیونٹی لیڈر اور سیکرٹری جنرل فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ (FCNA) ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ کی لاہور آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف شعبہ جات، تعلیمی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر جاری علمی و تحقیقی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنی تصنیف کردہ کتب ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ کو بطور تحفہ پیش کیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و دینی خدمات اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے وسیع علمی و تعلیمی نیٹ ورک کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ان کے حالیہ کامیاب دورۂ روس پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے عالمِ مغرب میں اسلام کے حقیقی تشخص کے دفاع، اسلامی تعلیمات کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا
