غلام مصطفیٰ ملک کی الحمدللہ ہاؤس اسلام آباد آمد، پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد

اسلام آبادتعلیم

اسلام آباد(پاسبان نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز غلام مصطفیٰ ملک نے الحمدللہ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے الحمدللہ یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن سے ملاقات کی اور انہیں اہلِ خانہ سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر دائرہ علم و ادب پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر احسن حامد بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن نے اپنے حالیہ عمرہ کے سفر، مقدس مقامات پر حاضری، عبادات اور حاصل ہونے والی روحانی کیفیات کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ ایک ایسا روحانی سفر ہے جو انسان کے دل و فکر کو سکون، اطمینان اور نئی توانائی عطا کرتا ہے۔

غلام مصطفیٰ ملک نے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن کو کوئٹہ میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے آغاز پر بھی مبارکباد پیش کی اور صحت کے شعبے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے بعد بلوچستان اور کوئٹہ میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کی جانب بھی پیش رفت کی جائے گی تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں معیاری طبی تعلیم کے مواقع میسر آسکیں اور بلوچستان میں طبی ماہرین کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے۔

ملاقات میں صحت، تعلیم، فلاحی منصوبوں، علمی و ادبی سرگرمیوں اور بلوچستان میں عوامی خدمت کے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

غلام مصطفیٰ ملک، پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن اور ڈاکٹر احسن حامد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کی بہتری، تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمت کے منصوبوں کے لیے مثبت اور تعمیری کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے