BACK

اسلام آباداوورسیزپاکستانتازہ ترینتعلیمخصوصی رپورٹس

سائبر سکیورٹی، صرف پاس ورڈ کافی نہیں، ’ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن‘ فعال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو آن لائن ہیکنگ اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام اکاؤنٹس پر ’’ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن‘‘ (2FA) فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن حفاظت کے لیے صرف ایک پاس ورڈ کافی نہیں ہے، بلکہ ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن سکیورٹی کی ایک اضافی اور مضبوط تہہ فراہم کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے