الجزائر کے قومی دن کی 72ویں سالگرہ، اسلام آباد میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباداوورسیزپاکستانتازہ ترینخصوصی رپورٹسدنیا

اسلام آباد (11 نومبر): پاکستان میں عوامی جمہوریہ الجزائر کے سفارت خانے کے زیرِ اہتمام الجزائر کے قومی دن کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، حکومتی عہدیداران اور بین الاقوامی برادری کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدارتی ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پاکستان میں الجزائر کے سفیر ڈاکٹر ابراہیم رومانی بھی موجود تھے۔

تقریب میں ملائیشیا، عمان، کینیا، ترکیہ، فلسطین، برازیل، فلپائن سمیت متعدد ممالک کے سفیروں اور سینئر سفارت کاروں کی شرکت نے تقریب کو بین الاقوامی رنگ بخشا اور الجزائر کے ساتھ عالمی برادری کے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کی۔

تقریب کا نمایاں حصہ قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب تھی، جس میں مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، الجزائر کے سفیر ڈاکٹر ابراہیم رومانی اور دیگر سفارتی شخصیات نے مشترکہ طور پر کیک کاٹا۔ اس موقع پر باہمی دوستی، تعاون اور مشترکہ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

الجزائر کے قومی دن کی 72ویں سالگرہ ملک کی تاریخ کے ایک اہم سنگِ میل کی یاد دلاتی ہے، جو الجزائر کی آزادی اور قومی جدوجہد کی علامت ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور الجزائر کے درمیان دیرینہ دوستانہ، سفارتی اور برادرانہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

تقریب نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتوں کی تجدید کے ساتھ عالمی برادری کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کے فروغ کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے