الخدمت فاؤنڈیشن کلسٹر کھاریاں کا ماہانہ جائزہ و منصوبہ بندی اجلاس

اسلام آبادپاکستانتازہ ترینتعلیمدنیا

کھاریاں (خصوصی رپورٹ): الخدمت فاؤنڈیشن کلسٹر کھاریاں کا ماہانہ جائزہ و منصوبہ بندی اجلاس زیرِ صدارت چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر خالد محمود ثاقب صدر ضلع نے خصوصی شرکت کی. مطیع اللہ قیم کھاریاں، محمد عارف خان، عبدالمناف، طارق محمود ثاقب، میاں عثمان رفیع، محمد ثقلین حبیب، ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق، عبدالعزیز مغل، اختر حسین، حامد علی قریشی، چوہدری محمد اختر، اور ایف ایس او محمد ریحان نے شرکت کی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز عبدالمناف کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اجلاس میں حاضری کا جائزہ لیا اور ماہِ اکتوبر 2026ء کی تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ کفالتِ یتامیٰ اور دیگر تمام طے شدہ فلاحی پروگرامات اپنے شیڈول کے مطابق کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ صدرِ مجلس چوہدری امجد شہباز نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت کا بنیادی مقصد محض امداد کی ترسیل نہیں بلکہ مستحق افراد کی زندگی میں باوقار بہتری لانا ہے۔ صدر ضلع محترم ڈاکٹر خالد محمود ثاقب نے بنو قابل، آرفن کیئر پروگرام، ویل چئیر، قرضہ حسنہ اور دیگر الخدمت فاؤنڈیشن کے پروجیکٹس پر سیر حاصل بریفنگ دی اور پالیسیوں سے اگاہ کیا۔ کھاریاں کلسٹر میں جاری سرگرمیوں کو سراہا
اجلاس میں ماہِ نومبر کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی جن کے تحت عوامی تعاون کو فعال کرنے کے لیے کھاریاں اور گردونواح کی نئی اہم تجارتی و پبلک شاہراہوں پر ڈونیشن باکسز نصب کیے جائیں گے اور یونین کونسل و محلہ وار سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ باہمت بچوں اور ماؤں کی نگہداشتِ صحت کے لیے اختر حسین کی معاونت سے فری علاج و چیک اپ کا انتظام کیا جائے گا۔ مزید برآں، موسمِ سرما کے پیشِ نظر ”مال آف ہیومینٹی“ کے تحت مستحقین کے لیے گرم کپڑوں کی فراہمی، معاونت سے پیکنگ اور اسٹڈی سینٹرز کے تعلیمی بوجھ کو سنبھالنے کے لیے رضاکاروں کی نئی ٹیم کو حامد علی قریشی کی نگرانی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور فلاحی مقاصد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے