چاکلیٹ کھائیے، بیماریاں بھگائیے –

اسلام آبادپاکستانتازہ ترینخصوصی رپورٹسدنیاصحت

بس اسے کھانا دشوار ہے، اس لئے کہ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے


آج کل برطانیہ کے تمام میڈیکل اسٹوروں پر ایسی گولیاں فروخت کی جا رہی ہیں، جنھیں کھانے سے عارضہ دل، فالج اور فتورِ دماغ (Dementia) کے خدشات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔یہ گولیاں چاکلیٹ کے جزو ”فلیوونولز“ (Flavonols) سے تیار کی جاتی ہیں۔
کوکا (Cocoa) بیجوں سے فلیوونولز حاصل کیا جاتا ہے، جو کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتا اور خون کو رواں کر دیتا ہے۔

چاکلیٹ کی معمولی مقدار کھانے سے فلیوونولز حاصل نہیں ہوتا، اس کے لئے گہرے رنگ کے چاکلیٹ کی زیادہ مقدار کھانی پڑتی ہے، جس میں حرارے (کیلوریز) بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
اب برطانیہ کے میڈیکل اسٹوروں پر ایک ایسی گولی بھی دستیاب ہے، جس میں مانع تکسید اجزاء (Antioxidants) بالکل اصلی حالت میں ہوتے ہیں۔

اس گولی کا نام ”بلڈ فلو + “ ہے، جس کے اجزاء میں چاکلیٹ بھی شامل ہوتی ہے اور ان افراد کے لئے مفید ہے، جو دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

حال میں کیمسٹری کی رائل سوسائٹی نے یہ ثابت کیا ہے کہ فلیوونولز نائٹرک آکسائیڈ کو پیدا کرنے میں معاونت کرتا ہے، جو شریانی دیواروں کے عضلات کو سکون پہنچاتا ہے۔یورپی فوڈ اتھارٹی نے اعتراف کیا ہے کہ فلیوونولز خون کی روانی میں بہتری پیدا کرتا ہے اور جسم کے سارے حصوں تک اوکسیجن فراہم کرتا اور قوت بخشتا ہے۔
ڈاکٹر آلف برگ جو کیمبرج میں ایڈوائزر ہیں، وہ کہتے ہیں کہ بعض قدرتی اجزاء ایسے ہیں، جو ہمیں بہت فائدہ دیتے ہیں ”بلڈ فلو +“ گولی، جو فلیوونولز سے تیار کی جاتی ہے، واقعی عارضہ دل دور کرنے کے لئے مفید ہے۔

خون کی شریانوں میں لچک برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔درمیانی عمر میں بلڈ پریشر کا بڑھنا عارضہ دل، فالج اور فتور دماغ کے خطرات پیدا کر دیتا ہے۔درمیانی عمر میں بلڈ پریشر اس لئے بڑھ جاتا ہے کہ آپ کی شریانوں میں سختی پیدا ہو جاتی ہے اور لچک برقرار نہیں رہتی۔فلیوونولز اور مختلف غذاؤں میں پائے جانے والے ”پالی فینول (Polyphenol) نامی اجزاء بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔

عارضہ دل کو معمولی نہ سمجھئے، کیونکہ ہر سال ایک کروڑ پچھتر لاکھ سے زیادہ افراد عارضہ دل سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔
امریکی حکومت کے سائنس دانوں نے کوکا پر تجربات کیے ہیں کہ یہ شریانوں کی لچک کو 23 فیصد بڑھا دیتا ہے۔پانچ سالہ منصوبے کے تحت ایسے 18000 افراد، جن کی عمریں 60 برس سے زیادہ ہیں، ان پر کوکا کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔توقع ہے کہ ان سے معلومات میں اضافہ ہو سکے گا۔
ناٹنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر آئین میکڈانلڈ کے مطابق دل کی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے گہرے رنگ کی چاکلیٹ کھانا کافی نہیں ہے، بلکہ خالص کوکا تلاش کر کے کھائیں۔بس اسے کھانا دشوار ہے، اس لئے کہ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے