جامعہ گجرات میں عالمی یومِ اساتذہ کی پروقار تقریب

اسلام آبادتعلیمخصوصی رپورٹس

شعبہ اسٹیٹسٹکس کے طلبہ کا اساتذہ کو خراجِ تحسین، کیک کاٹا اور تحائف پیش کیے گئے

گجرات (پ۔ر)جامعہ گجرات کے شعبہ اسٹیٹسٹکس کی جانب سے ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔سٹوڈنٹس اسٹیٹسٹیکل سوسائٹی کے عہدیداران اور طلبہ نے جامعہ گجرات کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قدر افزائی کی ۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام ہر سال5اکتوبر کو دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج تکریم وتحسین پیش کرتے ہوئے بطور عالمی یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔شعبہ اسٹیٹسٹکس کے طلبہ نے اس موقع پر شعبہ کے در و دیوار کو خوبصورت پوسٹروں اور بینروں سے سجاتے ہوئے اپنے اساتذہ کی تدریسی کاوشوں کو سراہا اور تعلیمی و تحقیقی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم کیا۔طلبہ نے جذبہ تکریم اساتذہ کو اجاگر کرتے ہوئے چیئر پرسن ڈاکٹر مرزا نوید شہزاد اور دیگر اساتذہ کرام کو گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت تحائف بھی پیش کیے۔ اس موقع پر ایک شاندار کیک بھی کاٹا گیا۔ڈاکٹر مرزا نوید شہزاد نے کہا کہ طلبہ کی کردار سازی اور عملی تربیت میں اساتذہ رہنما حیثیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی بہترین تعلیمی و تحقیقی منصوبہ بندی میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انسانی و سماجی ترقی کی اعلیٰ معراج پر فائز معاشروں میں تعلیم و تربیت کے نظام کو بے پایاں اہمیت حاصل ہے۔ کوارڈینیٹرسٹوڈنٹس اسٹیٹسٹیکل سوسائٹی راشد محمود نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کی بہترین راہنمائی کے ذریعے نوجوان نسل کو ملک و قوم کا بیش قیمت اثاثہ بننے میں مددگار ہیں۔ اساتذہ نوجوان طلبہ کی ذہنی تربیت کے شانہ بشانہ اخلاقی تعمیر و ترقی کے بھی نگہبان ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا۔طلبہ نے دس سیکنڈ کے لیے اساتذہ کے احترام میں کھڑا ہوتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی۔تقریب میں اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے تقریب کی رونق بڑھائی۔ head line bnao

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے