وزیر داخلہ کی شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش

اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی زبردست ستائش کی ہے۔


مزید خبریں

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں برانز میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئی

اکتوبر 6, 2026

hockey team

وفاقی وزیر داخلہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم و ٹریفک پولیس پر فائرنگ کی مذمت ،5 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اکتوبر 6, 2026

Federal Interior Minister

کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی سمیت تمام آئینی آپشنز زیرِ غور، حکومت کی پہلی ترجیح سیاسی حل اور مذاکرات ہی ہے،سینیٹر طلال چوہدری

اکتوبر 6, 2026

Talal Chaudhry

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی زبردست ستائش کی ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر متزلزل جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت حکمتِ عملی پر فخر ہے۔محسن نقوی کاکہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں اور کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں، جنہوں نے شرپسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے