پی ٹی آئی مارچ کی تاریخ پھر تبدیل ہوگی : گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد

پی ٹی آئی مارچ کی تاریخ پھر تبدیل ہوگی، یہ تاریخ پر تاریخ والا معاملہ ہے: گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ سہیل آفریدی جارہے ہیں یا کوئی اور آرہا ہے، پارٹی ترجمان ہی بتاسکتےہیں، گزشتہ دو سال میں کئی مرتبہ گورنر راج لگانے کی بات ہوئی، اگر کسی کا استعفیٰ آیا تو اسے منظور کرلوں گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ روزانہ لاشیں اٹھا رہے ہیں، ایسےحالات میں اسلام آباد پر چڑھائی مناسب نہیں، اسلام آباد پر چڑھائی کا نتیجہ صفر ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ ہے مارچ ختم کردیں،  امن وامان کی صورتحال وفاق اور صوبےدونوں کی ذمہ داری ہے، صوبے کے مفادکےلیےسب کا مل کرکام کرنا ضروری ہے، سب مل بیٹھ کر کام کریں گے تو صوبے میں امن قائم ہوجائےگا، امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لےکر کام کرنا ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کی سہولت کاری کررہا ہے، صوبے کے مفادکے لیے وزیراعظم  سے ملاقات کرکے پشاور آنےکی دعوت دی، وزیراعظم کو امن وامان سے متعلق کابینہ اجلاس اور  اپیکس کمیٹی کااجلاس پشاور میں بلانےکا کہا ہے۔

 جیونیوز سےگفتگو میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جب 1973 کے آئین میں لکھا ہے گورنر راج لگ سکتاہے تو یہ غیر آئینی تو نہیں، اتنی جمہوری پارٹیاں پہلےگزرچکیں،گورنر راج کے خاتمے سے متعلق ترمیم کیوں نہیں کی، صوبےکو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ کر اسلام آباد میں خون خراباکرنا مقصود ہے؟  تمام سیاسی جماعتوں پرمشتمل جرگہ طلب کرکے امن پربات کی جائے، یا دہشت گردوں کے سہولت کار بن جائیں یا ریاست کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے