چوہدری شجاعت حسین کی راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد اسلا م آباد (انیلہ ایاز چوہدری سے) چوہدری شجاعت حسین نے اپنے تہنیتی پیغام میں ایاز اکبر خان کو چیئرمین، فیصل ساہی کو صدر، عارف خان کو جنرل سیکریٹری اور حسنین لیاقت کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے احمر نجیب ستی کو انفارمیشن سیکریٹری، محمد شفیق راجہ کو سینئر نائب صدر، نوید کھوکھر کو نائب صدر اور امبرین علی کو نائب صدر برائے خواتین منتخب ہونے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ رسجا ایک متحرک اور فعال اسپورٹس جرنلزم کا پلیٹ فارم ہے، جو نہ صرف صحافتی اقدار کی پاسداری کرتا ہے بلکہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی رہنمائی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔ بطور صدر کبڈی فیڈریشن بھی بے شمار قومی و بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد کیا، جنہیں رسجا نے ہمیشہ مثبت انداز میں اجاگر کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان مصطفیٰ ملک نے بھی رسجا کی نئی باڈی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ سپورٹس جرنلزم معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کی راہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ رسجا ایک ایسا فعال پلیٹ فارم ہے جس میں ملک کے سینئر صحافی شامل ہیں، جو کھیلوں کی دنیا کے مسائل اجاگر کرنے میں مؤثر آواز بنے ہوئے ہیں۔ Read More » مئی 31, 2025 8:09 صبح
اہم خبریں چینی حکومت کی جانب سے سال 2025 کی ورک رپورٹ نظرثانی کے لئے قومی عوامی کانگریس کو پیش ، جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف تقریباً پانچ فیصد مقرر Read More » مارچ 6, 2025 7:43 شام
اہم خبریں چینی حکام رواں سال تقریباً 5 فیصد اقتصادی ترقیاتی ہدف کے حوالے سے پراعتماد Read More » مارچ 6, 2025 7:39 شام
اہم خبریں ویتنام کا سیمی کنڈکٹر چپ کے پلانٹ کی تعمیر میں 501 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان Read More » مارچ 3, 2025 9:35 صبح