
ہنوئی۔3مارچ (پی این): ویتنام نے اپنے ہاں سیمی کنڈکٹر چپ پر تحقیق، ڈیزائن، پیداوار، پیکیجنگ اور جانچ کی خدمات کے لئے ملک میں چھوٹے پیمانے پر پلانٹ کی تعمیر میں 501ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔شنہوا نیوز کے مطابق ویتنام چھوٹے پیمانے پر سیمی کنڈکٹر چپ بنانے کے پلانٹ کی تعمیر کے لئے تقریباً 12.8 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (501.2 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا ۔
ویتنامی محکمہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مطابق پلانٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کی مدد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پلانٹ 31 دسمبر 2030 سے پہلے پیداوار شروع کر دیتا ہے تو ویتنام کل سرمایہ کاری کا 30 فیصد براہ راست مرکزی بجٹ سے فراہم کرے گا، جس کی کل امدادی رقم 10 ٹریلین ڈونگ (391.6 ملین ڈالر) سے زیادہ نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ پچھلے سال، ویتنام نے 2050 کے وژن کے ساتھ 2030 تک سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی کے لئےایک حکمت عملی جاری کی۔