
ایبٹ آباد۔ 01 مارچ (پی این):ایبٹ آباد میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جاری چار روزہ ڈسڑکٹ بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان تھے
،چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے 50 سے زائد میل،فیمیل کھلاڑیوں نے شرکت کی۔چیمپئن شپ کے دوران مین سنگل،مین ڈبل،گرلز سنگل، گرلز ڈبل،مکس ڈبل کے مقابلوں کا انعقاد ہوا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے بات چیت کے دوران انکی حوصلہ افرائی کی اور نمایاں کارکردگی پر کھلاڑیوں میں میڈل،ٹرافیز،اعزازی سرٹیفکیٹس اور کیشن انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پرریجنل سپورٹس آفیسراحمد زمان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر و دیگرعہدیداران بھی موجود تھے۔