آپریشن سپائڈرز ویب تاریخ کا سب سے بڑا اور انوکھا ڈرون حملہتحریر: وقار نسیم وامقیوکرین نے روس کے مختلف فضائی اڈوں پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا، جس میں 40 سے زائد روسی بمبار طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ سائبیرین علاقے میں واقع بیلیا ایئر بیس سمیت دیگر مقامات پر کیا گیا، جہاں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیارے موجود تھے۔ حملے کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق روسی فضائیہ کو تقریباً 7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔یہ حملہ روس کے اندر طویل ترین فاصلے تک کیا جانے والا بڑا اور اہم حملہ قرار دیا جا رہا ہے، یوکرینی حکام کے مطابق روس کے خلاف حملے میں 472 ڈرونز، سات بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ اس حملے کو روس کے خلاف یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یوکرین کی سکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ آپریشن سپائیڈرز ویب کی ڈیڑھ برس سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی اور صدر زیلنسکی اور جنرل مالیوک اس کو خود مانیٹر کر رہے تھے۔روس کے اندر واقع ایک گودام میں ڈرونز کے پارٹس جوڑنے کا عمل کیا گیا اور بارودی مواد سے لیس ان ڈرونز کو لکڑی کے پورٹیبل گھروں میں چھپا کر ٹرکوں کے ذریعے فضائی اڈوں کے قریب پہنچایا گیا۔ ان گھروں کی چھتیں ریموٹ کنٹرول میکانزم کے ذریعے کھولی گئیں، جس کے بعد ڈرونز اُڑان بھر کر اپنے اہداف کی طرف روانہ ہوئے۔یہ حملہ یوکرین کی نئی جنگی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، روس کی جانب سے ایک بڑے جوابی حملہ کی توقع بھی کی جا رہی ہے جبکہ یہ صورتحال عالمی سطح پر نئی کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے، اور کچھ ماہرین اسے تیسری جنگ عظیم کے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ تاہم، اس وقت سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں تاکہ تنازع کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، اور آنے والے دنوں میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔ Read More » جون 2, 2025 1:57 صبح
چوہدری شجاعت حسین کی راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد اسلا م آباد (انیلہ ایاز چوہدری سے) چوہدری شجاعت حسین نے اپنے تہنیتی پیغام میں ایاز اکبر خان کو چیئرمین، فیصل ساہی کو صدر، عارف خان کو جنرل سیکریٹری اور حسنین لیاقت کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے احمر نجیب ستی کو انفارمیشن سیکریٹری، محمد شفیق راجہ کو سینئر نائب صدر، نوید کھوکھر کو نائب صدر اور امبرین علی کو نائب صدر برائے خواتین منتخب ہونے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ رسجا ایک متحرک اور فعال اسپورٹس جرنلزم کا پلیٹ فارم ہے، جو نہ صرف صحافتی اقدار کی پاسداری کرتا ہے بلکہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی رہنمائی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔ بطور صدر کبڈی فیڈریشن بھی بے شمار قومی و بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد کیا، جنہیں رسجا نے ہمیشہ مثبت انداز میں اجاگر کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان مصطفیٰ ملک نے بھی رسجا کی نئی باڈی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ سپورٹس جرنلزم معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کی راہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ رسجا ایک ایسا فعال پلیٹ فارم ہے جس میں ملک کے سینئر صحافی شامل ہیں، جو کھیلوں کی دنیا کے مسائل اجاگر کرنے میں مؤثر آواز بنے ہوئے ہیں۔ Read More » مئی 31, 2025 8:09 صبح
اہم خبریں ہیریٹیج کمیشن: سعودی عرب لاکھوں سال پہلے ایک سرسبز نخلستان تھا، غاروں کے مطالعہ پر محیط سائنسی تحقیق میں انکشاف Read More » اپریل 9, 2025 7:40 شام
اہم خبریں پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح قائدِ عوام شہید بھٹو کا مشن تھا : پیپلز پارٹی ریاض ریجن Read More » اپریل 7, 2025 4:35 صبح